Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا

بھارتی کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ 

سال 2020 میں ویرات کوہلی کی قیادت میں بھارت کی پوری ٹیم محض 36 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں بدترین ریکارڈ اپنے نام کیا تھا جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم 1972 میں صرف 42 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

اب جنوبی افریقا کے خلاف ایک اور بدترین ریکارڈ بھارت کے نام ہوگیا ہے۔ جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں محض 11 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے 6 وکٹیں گنوانے پر بھارتی ٹیم نے ایک اور بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں محمد سراج کی تباہ کن بولنگ کے نتیجے میں ہوم گراؤنڈ پرمیزبان ٹیم صرف 55 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اس طرح پروٹیز نے ایک 1932 کے بعد اپنا کم ترین رنز کا ریکارڈ بنا ڈالا۔ آخری بار جنوبی افریقا 1932 میں 45 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

بھارت نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں اپنی اننگز کا آغاز کیا تو 153 کے مجموعی اسکور پر کے ایل راہل آؤٹ ہونے والے چوتھے بلے باز تھے جس کے بعد اگلی 10 گیندوں پر ویرات کوہلی سمیت تمام کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے۔

لنگی نگیڈی نے کے ایل راہل کو آؤٹ کرنے کے بعد اسی اوور میں مزید دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ رہی سہی کسر اگلے اوور میں کگیسو رباڈا نے پوری کردی جنہوں نے پہلے ویرات کوہلی اور پھر باقی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

واضح رہے کہ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے 11 گیندوں کے دوران بغیر کسی رن کا اضافہ ہوئے 6 حریف ٹیم کی 6 وکٹیں گری ہوں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version