Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چئیرمین پی سی بی ذکا اشرف کی اہلیت پرسوال اٹھنے لگے

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کی اہلیت سے متعلق سینیٹ میں سوالات اٹھائے گئے جس کے بعد ان کی سی وی پیش کی گئی۔ 

سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف سے متعلق سینیٹر مشتاق احمد نے سوال کیا کہ چیئرمین پی سی بی کی کیا اہلیت ہے کہ وہ اس عہدے پر براجمان ہیں؟

سینیٹر مشتاق احمد نے سوال کیا کہ ذکا اشرف شوگر ریسرچ ڈویلپمنٹ بورڈ یا کسی انڈسٹری کے چئیرمین رہے ہیں یا پھر زراعت کے وزیر رہے ہیں تو ایسے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی سربراہی کیوں کررہے ہیں؟

جس پر سینیٹ میں چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی سی وی پیش کی گئی۔

سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ ذکا اشرف کو کھیلوں اور خصوصاً کرکٹ کا کوئی تجربہ بھی نہیں ہے اور نہ ہی کرکٹ کبھی ان کے مشاغل میں شامل رہی ہے کیوں کہ ان کی سی وی میں کہیں بھی ایسا کچھ نہیں لکھا۔

انہوں نے کہا کہ ایک ایسے شخص کو کیوں کرکٹ بورڈ کا سربراہ بنایا گیا ہے جو ان کا شعبہ کبھی رہا ہی نہیں اور اب کرکٹ بورڈ کی بھی آڈیو لیکس منظر عام پر آرہی ہیں۔

بعد ازاں نگراں وزیر پارلیمانی امور مرتضٰی سولنگی نے سینیٹ کو بتایا کہ میری اس حوالے سے کل متعلقہ وزیر سے ملاقات ہوئی تھی جب کہ میں یہ بھی واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ذکا اشرف کو چیئرمین پی سی بی نگراں حکومت نہیں نہیں بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ذکا اشرف اس سے پہلے بھی چیئرمین پی سی بی رہ چکے ہیں جب کہ اس حوالے سے نگراں حکومت کے اختیارات محدود ہیں، وہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے، البتہ ہم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتخابات کروانے کو کہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version