Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

علی ظفر پاکستان میں بنیادی سہولیات کی کمی پر بول پڑے

پاکستان شوبزانڈسٹری کے نامور گلوکار اور اداکار علی ظفر سوشل میڈیا پر پاکستان میں بنیادی سہولیات کی کمی پر بول پڑے۔

علی ظفر اپنی گلوکاری، آرٹ ورک، اداکاری، سونگ رائیٹنگ اور با شعور سوشل میڈیا پوسٹس سے مداحوں کو خوش کرنے کا فن جانتے ہیں۔

گزشتہ روز علی ظفر نے سوشل میڈیا کی سائٹ ایکس پر ایک پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے ایک اہم ایشو پر توجہ دلاتے ہوئے لکھا کہ ’گرمی میں بجلی نہیں۔ سردی میں گیس نہیں۔ اور پانی ؟۔

گلوکار کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے تبصروں اور ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علی ظفر کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری

اس سے قبل علی ظفر نے سوشل میڈیا کی سائٹ ایکس پر ایک پیغام جاری کیا تھا، جس میں انہوں نے  لکھا کہ ’لاہور ایئرپورٹ مکمل طور پر گندگی کا شکار ہے، میری حکام سے گزارش ہے کہ خدمات کو بہتر کریں اور اسے ہر ایک کے لیے آسان بنائیں‘۔

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version