Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نو مئی کی ایک اور شرپسندی کی ہولناک ویڈیو منظر عام پر

نو مئی کی ایک اور شرپسندی کی ہولناک ویڈیو منظر عام پر اگئی، حملہ مخصوص جماعت کے ڈنڈوں سے لیس شرپسندوں کی جانب سے رات کو کیا گیا۔

ویڈیو میں مخصوص جماعت کے بلوائیوں کی کنٹونمنٹ اسٹور ڈیپارٹمنٹ (سی ایس ڈی) لاہور پر حملے کے مناظر دکھائی دے رہے ہیں۔ شرپسند، ویڈیو میں واسا لاہور کے ٹرک کو چھیننے کے بعد سی ایس ڈی کا گیٹ توڑتے نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مخصوص جماعت کے شر پسندوں نے پولیس وین کو بھی آگ لگا دی۔ توڑ پھوڑ اور آگ لگانے کے یہ مناظر مخصوص جماعت کی ریاست مخالف شرپسندی میں ملوث ہونے کے واضح ثبوت ہے۔

نو مئی کو مخصوص جماعت کی طرف سے کی گئی شر پسندی کو ملکی تاریخ میں سیاہ باب کی حیثیت سے یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version