فٹبال کی دنیا کے بڑے ستارے رونالڈو نے دنیا کرکٹ کے بہترین بلے باز ویرات کوہلی کو پہچاننے سے انکار کردیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت تیزی سے مقبول ہورہی ہے جس میں برازیل کے سابق اسٹار فٹبالر رونالڈو نے دنیائے کرکٹ میں اہم مقام حاصل کرنے والے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پہچاننے سے انکار کردیا۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معروف یوٹیوبر اسپیڈ کی ایکس پر وائرل ہونے والی ویڈیو وہ برازیل کے اسٹار فٹبالر رونالڈو سے حال ہی میں سچن ٹنڈولکر کا ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ توڑنے والے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے متعلق سوال کرتے ہیں۔
— V (@CricKeeda18) January 10, 2024
برازیل کے اسٹار فٹبالر رونالڈو نے کرکٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ سوشل میڈیا فالوورز رکھنے والے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی پہچاننے سے انکار کردیا۔
گوگل کی سرچ انجن میں سب سے زیادہ تلاش کیے جانے والے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سرفہرست ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر انکے فالوورز کی تعداد کئی عظیم کرکٹرز سے زیادہ ہے۔
اسپیڈ نے سابق اسٹار فٹبالر رونالڈو سے سوال کیا ’’کیا آپ ویرات کوہلی کو جانتے ہیں؟ جس پر فٹبالر نے جواب دیا کہ ’’کون ویرات کوہلی، میں نہیں جانتا‘‘۔
اسپیڈ نے دوبارہ سوال دوہرایا اور کہا کہ کوہلی ایک کھلاڑی ہیں جن کا تعلق بھارت سے ہے، کیا آپ اُنہیں نہیں جانتے؟ جس پر رونالڈو نے ایک بار پھر کہا کہ نہیں کیوں کہ وہ یہاں زیادہ مقبول نہیں ہیں۔
یوٹیوبر نے انہیں تصویر دکھاتے ہوئے کہا کہ وہ بابراعظم کی طرح بیٹنگ کرتے ہیں، تاہم ویرات کوہلی کی تصویر دیکھنے کے بعد رونالڈو نے کہا ’’ہاں وہ انہیں جانتے ہیں‘‘۔
