آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ضلع کیچ میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے 14 فوجی جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی اور انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی ٹیپو رزاق شہید کی نماز جنازہ ساہیوال میں، سپاہی سنی شوکت شہید کی نمازجنازہ کراچی میں، سپاہی شفیع شہید کی لسبیلہ، سپاہی طارق خان شہید کی نماز جنازہ میانوالی جبکہ لانس نائیک طارق علی شہید کی نماز جنازہ اورکزئی میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں سینئر افسران اور شہدا کے لواحقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہدا کی قربانیاں ہمارے عزم اور مادر وطن سے محبت کو تقویت دیتی ہیں۔
