Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امیتابھ بچن کا اپنے ہاتھ کی سرجری کے متعلق اہم انکشاف

میگا اسٹار امیتابھ بچن نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ہاتھ کی سرجری ہوئی ہے لیکن اس کے متعلق کوئی اور تفصیلات شیئر نہیں کیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن کو ہاتھ میں چوٹ آئے کافی عرصہ ہو گیا ہے۔ ان کے دائیں ہاتھ پر پٹی ان کے گیم شو کون بنے گا کروڑ پتی (کے بی سی) کی آخری کئی اقساط میں دکھائی دے رہی تھی جو حال ہی میں ختم ہوا ہے۔

 

دوسری جانب اداکار کو اکشے کمار اور سوریہ کے ساتھ دائیں ہاتھ پر پٹی باندھ کر شوٹنگ کرتے بھی دیکھا گیا۔

اس حوالے سے امیتابھ بچن، جو انڈین اسٹریٹ پریمیئر لیگ (آئی ایس پی ایل) کی ٹیم ممبئی کے مالک ہیں، نے اپنے ذاتی بلاگ پر ساتھی ستاروں اور ٹیم کے مالکان اکشے کمار اور سوریہ کے ساتھ ٹورنامنٹ کے اشتہارات کی ایک سیریز شیئر کی ہے۔

آئی ایس پی ایل ہندوستان کا پہلا ٹینس بال ٹی10 کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جو ایک اسٹیڈیم کے اندر کھیلا جائے گا۔ یہ 2 مارچ سے 9 مارچ تک ممبئی میں منعقد ہونا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version