Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پرویزالٰہی کی کیس سے ڈسچارج کرنےکی اپیل پرسرکاری وکیل سےحتمی دلائل طلب

چوہدری پرویزالٰہی کی جانب سے کیس سے ڈسچارج کرنے کے معاملے پرعدالت نے سرکاری وکیل کودلائل کیلئےمہلت دے دی۔

لاہور ہاٸیکورٹ میں سابق وزیراعلی چوہدری پرویزالٰہی کو کیس سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔

سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ کیس کی تیاری کیلئے مہلت دی جائے جس پرعدالت نے سرکاری وکیل کو تیاری کیلئے دو ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے فریقین کے وکلا کو حتمی دلائل کیلئے آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

جسٹس شہرام سرور چویدری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ سنگل بنچ کا فیصلہ قانون کے برعکس ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کو اختیار ہے کہ وہ شواہد نہ ہونے پر کسی ملزم کو مقدمہ سے ڈسچارج کر سکے۔ سنگل بنچ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ بے بنیاد کالعدم قرار دیا۔

درخواست گزارنے استدعا کہ سنگل بنچ کا دوبارہ جسمانی ریمانڈ کے لیے پیش کرنے کافیصلہ کالعدم قرار دیاجائے۔

گوجرانوالہ اینٹی کرپشن کے مقدمہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرویز الہی کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version