Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مسلم لیگ ن نے سندھ سے قومی اسمبلی کی 25 نشستوں پر امیدوار میدان میں اتار دیے

کراچی : مسلم لیگ ن نے سندھ سے قومی اسمبلی کی 25 نشستوں پر امیدوار میدان میں اتار دیے ہیں۔

مسلم لیگ ن نے سندھ سے قومی اسمبلی کی 25 اور صوبائی اسمبلی کی 48 نشستوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔

این اے 205 نوشہر و فیروز سے اصغر علی شاہ، این اے 211 میرپور خاص سے اسد جونیجو، این اے 213 عمرکوٹ سے میر امان اللہ تالپور امیدواروں میں شامل۔

این اے 216 مٹیاری سے صدر ن لیگ سندھ بشیر میمن، این اے 219 حیدرآباد سے حسنین عباسی، این اے 220 حیدرآباد سے خالد عزیز، این اے 225 ٹھٹھہ سے سردار رسول بخش، این اے 229 ملیر سے قادر بخش لیگی امیدوار ہوں گے۔

علاوہ ازیں این اے 230 ملیر سے حاجی مظفر علی شجرہ، این اے 231 ملیر سے کیپٹن جمیل خان ن لیگ کے امیدوار ہوں گے جب کہ این اے 232 کورنگی سے شاہ اویس نورانی کے ساتھ اتحاد کیا گیا ہے۔

این اے 233 کورنگی سے زین العابدین انصاری، این اے 234 کورنگی سے سلیم ضیاء، این اے 235 شرقی سے حاجی شرافت، این اے 236 شرقی سے پروین بشیر اور این اے 238 شرقی سے سدرۃ المنتہیٰ امیدوار ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version