خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے تھانہ غزنی خیل پر شدت پسندوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز اور بھاری اسلحہ سے لکی مروت کے تھانہ غزنی خیل تھانے پر فائرنگ کی، حملے میں کسی بھی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس نے بتایا کہ جوانوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے پسپا کردیا، جس کے بعد دہشت گرد موقع سے فرار ہو گئے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لکی طارق حبیب نے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں اور پولیس جوان ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
انہوں نے جوانوں کے بروقت جوابی اقدام سراہتے ہوئے ہمہ وقت چوکس رہنے کی تلقین کی۔








