منہ سی سیٹی تو سب ہی بجاتے ہیں کیا آپ نے کبھی کسی کو ناک سے سیٹی بجاتے ہوئے دیکھا ہے؟ کینیڈا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے اپنی ناک سے سیٹی بجاکر نہ صرف سب کو حیران کر دیا بلکہ عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔
یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں ہے کہ جو منفرد خصوصیات کے ساتھ جنم لیتے ہیں اور سب کو حیران کر دیتے ہیں ایسی ہی ایک منفرد خصوصیت کینیڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون لولولوٹس کے پاس ہے جس میں وہ ناک سے سیٹی بجاتی ہیں۔
View this post on Instagram
لولو لوٹس جب تقریباً سات برس کی تھی تب انہیں یہ انکشاف ہوا کہ وہ اپنی ناک سے سیٹی بجا سکتی ہیں اس کے بعد وہ کلاس میں اپنے دوستوں اور اساتذہ کے ساتھ مذاق کرتی تھی اور اپنی ناک سے سیٹی بجا کر مقبول گانوں کی دھنیں سناتی تھی۔
تاہم لولو لوٹس نے نیٹ فلکس کی ایک دستاویزی فلم دیکھ کر اپنی اس مہارت کو جانچے کا فیصلہ کیا، اس دستاویزی فلم کا نام آئی ول سلپ وین آئی ایم ڈیڈ ہے جس میں ڈی جے اوکی جوکہ ایک معروف موسیقار ہیں اور انہوں نے ایک سال میں سب سے زیادہ سفر کرنے والے موسیقار کی حیثیت سے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔ اسی فلم نے انہیں اپنا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرانے پر آمادہ کیا کیونکہ ان کے پاس ایک منفرد صلاحیت ہے اور وہ یہ ریکارڈ اپنے نام کر سکتی ہیں۔
لولو جوکہ ارورہ میں رہائش پزیر ہیں یہ جان کر بہت خوش ہوئی کہ گنیز کے پاس ناک سے سیٹی بجانے کا ایک زمرہ موجود ہے، لیکن حقیقت میں تنظیم کی طرف سے ان کی کوشش کو تسلیم کرنا ایک چیلنج ثابت ہوا۔ کیو نکہ ان کے پاس ناک سے بجنے والی سیٹی کی آواز کو ریکارڈ کرنے کا سامان نہیں تھا لیکن خوش قسمتی سے انہیں مسی ساگا میں ایک پیشہ ور آڈیو انجینئرنگ اسٹوڈیو ملا گیا جہاں انہوں نے سیٹی کی آواز ریکارڈ کی۔
گنیز پروٹوکول کے لیے تین مختلف طرح کی پیمائشیں درکار تھیں، تاہم لولو کی ناک کی سیٹی 44.1 ڈیسیبل تک پہنچ گئی، جو کچھ پرندوں کی آوازوں کی طرح بلند تھی۔ انہوں نے گاڈ فادر تھیم کو سیٹی بجا کر عالمی ریکارڈ حاصل کیا، لیکن وہ کسی بھی کلاسک دھن کی سیٹی بجا سکتی ہے۔
لولو لوٹس کا کہنا ہے کہ وہ بالکل نہیں جانتی کہ یہ کیسے ہوتا ہے، لیکن بنیادی طور پر، وہ اپنے گلے کے کچھ پٹھوں کو کنٹرول کرتی ہے۔ اگر وہ اپنا منہ کھلا رکھتی ہے تو وہاں سے آواز نکلتی ہے، لیکن اگر وہ اسے بند کرتی ہے تو اس کی ناک سے سیٹی بجتی ہے۔




















