شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پنجاب کے لوگ ن لیگ کی سیاست سے تنگ آچکےہیں، ن لیگ پنجاب میں ایک بھی اچھا اسپتال نہیں بنا سکی۔
سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری پاکستان کی سیاست میں نیا رخ اختیار کرے گی، 8 فروری کو پرانی طرزسیاست ختم ہوگی۔ پنجاب کے لوگ علاج کیلئے سندھ آتے ہیں۔
شرجیل میمن نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ کے ساتھ جعلی لیڈر کو تھوپا گیا، بلاول بھٹو 21 جنوری کو ملک کی تاریخ کا بڑا جلسے کریں گے، صحت کے شعبے میں ن لیگ اور پی ٹی آئی مکمل ناکام رہیں۔ دو سیاسی جماعتوں کا اقتداراور انتقام کا بیانیہ ہے۔
رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ ایک شخص معاہدہ کرکےملک سےبھاگااورمعاہدہ کرکےواپس آیا، ملک سے نفرت اور لڑائی کی سیاست کو ختم کرنا چاہتے ہیں، ن لیگ کے لوگ علاج کیلئے بیرون ملک جاتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ پنجاب میں اسموگ کی صورتحال سامنے ہے، ماحولیاتی آلودگی ہے، ن لیگ نے عوام کے فائدے کیلئے کچھ نہیں کیا ، پنجاب کے لوگ ن لیگ کی سیاست سے تنگ آچکےہیں، ن لیگ پنجاب میں ایک بھی اچھا اسپتال نہیں بناسکی۔
