سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے گولڈن ڈک پر آؤٹ ہوکر ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
بھارت اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلی گئی جس میں بھارت نے 3-0 سے کامیابی حاصل کرکے افغانستان کو وائٹ واش کردیا۔
گذشتہ روز کھیلے گئے تیسرے میچ میں ویرات کوہلی ایک مرتبہ پھر گولڈن ڈک پر آؤٹ ہوگئے جس کے باعث وہ ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔
ویرات کوہلی انٹرنیشنل کرکٹ میں اب تک 35 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں جب کہ سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے وہ بھارتی بیٹر بھی بن گئے ہیں۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ سچل ٹنڈولکر کے پاس تھا جو 34 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونا کا ریکارڈ ظہیر خان کے پاس ہے جو 44 مرتبہ گولڈن ڈک پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔
