Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چوتھے ٹی ٹوئنٹی کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان ، ایک تبدیلی

چوتھے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان  کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کردی۔

اعظم خان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

صاحبزادہ فرحان پانچویں نمبر پر بیٹنگ کریں گے جبکہ افتخار احمد چھٹے نمبر پر کھیلیں گے۔

پلیئنگ الیون:

محمد رضوان(وکٹ کیپر)، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، افتخار احمد، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف، زمان خان

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ  کو پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-3 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 21 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version