Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست

نیوزی لینڈ  نے پاکستان کو  چوتھے ٹی ٹوئنٹی  میچ میں بھی شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف  کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 159 رنز کا ہدف باآسانی 11 گیندوں قبل حاصل کرلیا۔

نیوزی لینڈ کی ابتدائی تین وکٹیں صرف 20 رنز پر گر گئی تھیں تاہم اس کے بعد  ڈیرل مچل (72) اور گلین فلپس(70) نے 139 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا۔

پاکستان کی جانب سے تینوں وکٹیں کپتان شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کیں۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

پاکستان ٹیم نے محمد رضوان کے ناقابل شکست 90 رنز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے تھے۔ محمد نواز 21 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

بابر اعظم 19، افتخار احمد 10، فخر زمان 9 جبکہ صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان ایک ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری اور لوکی فرگیوسن نے 2،2 جبکہ ایڈم ملنے نے ایک وکٹ  حاصل  کی تھی۔

نیوزی لینڈ  کو پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-4 کی ناقابل شکست برتری حاصل  ہوگئی ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 21 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version