Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کیخلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈیرل مچل کو آرام دینے کا فیصلہ

نیوزی لینڈ نے پاکستان  کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی  میچ میں ڈیرل مچل کو آرام دینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان  کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی  میچ میں ڈیرل مچل کی جگہ رچن رویندرا کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ترجمان نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ڈیرل مچل  کو ورک لوڈ مینجمنٹ کے تحت آرام دیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے  کہ ہم نے ڈیرل مچل کو آرام دینے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کیونکہ ہمارے پاس ابھی آگے اہم ٹیسٹ میچز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ڈیرل تینوں  فارمیٹ  کے اہم کھلاڑی ہیں اس لیے ضروری ہے کہ ہم ان کے کام کے بوجھ کو کم کریں اور ایسا کرنے کے لیے یہ بہترین وقت ہے چونکہ ہم سیریز بھی جیتے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے ابتدائی چاروں میچز ہارنے والی پاکستان ٹیم میں بھی  تبدیلی کاامکان ہے۔

دونوں ٹیموں کے مابین پانچواں  اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کل 21 جنوری بروز اتوار کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

میچ پاکستانی وقت کے مظابق اتوار کی صبح پانچ بجے شروع ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version