Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

افغان میڈیا نے بدخشاں میں تباہ ہونے والے روسی طیارے کو بھارتی قرار دیدیا

افغانستان میں مسافر طیارہ پہاڑوں پر گر کر تباہ ہو گیا  اور افغان میڈیا نے اس روسی طیارے کو بھارتی طیارہ قرار دے دیا۔

افغانستان کے پہاڑی سلسلے پر مسافر بردار طیارہ گر کر تبا ہوگیا جس کے بارے میں بھارت نے بغیر تصدیق کیے دعویٰ کیا تھا کہ یہ انڈین طیارہ ہے تاہم بعد میں سبکی اُٹھانا پڑی اور تردید کرنا پڑی۔

افغانستان کے صوبے بدخشاں کے ضلع زیبک میں بھارت کا مسافر طیارہ پہاڑوں پر گر کر تباہ ہو گیا تاہم بھارتی وزارت سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ افغانستان میں گر کر تباہ ہونے والا طیارہ بھارتی نہیں تھا۔

اس کے برعکس افغان میڈیا نے اس کو بھارتی طیارہ قرار دے دیا۔ افغان پولیس کا کہنا تھا کہ مسافر طیارہ کل رات ریڈار سے غائب ہوا تھا، طیارہ بدخشاں کے شمال مشرقی حصے میں گر کر تباہ ہوا۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کیلئے ایک ٹیم علاقے میں بھیج دی گئی ہے تاہم طیارے کی قسم، مسافروں کی تعداد اور حادثے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکی ہے۔

افغان صوبے بدخشاں کے محکمہ اطلاعات کے سربراہ ذبیح اللہ امیری نے بھی اس طیارے کو بھارتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ بھارتی تھا تاہم اس کا مقام ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقامی لوگوں نے طیارہ گرنے کی اطلاع اتوار کی صبح دی تھی، جہاں فوری طور پر ٹیمیں بھیج دی گئی ہیں جو ابھی تک جائے حادثہ تک نہیں پہنچ پائی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی ایوی ایشن حکام نے کہا ہے کہ روسی رجسٹرڈ طیارہ ہفتے کی شام کو افغانستان میں ریڈار سے غائب ہوا، فرانسیسی ساختہ ڈیسالٹ فالکن 10 جیٹ طیارے میں 6 افراد سوار تھے۔

روسی ایوی ایشن حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ ایک چارٹرڈ فلائٹ تھی، طیارہ بھارت سے ازبکستان کے راستے ماسکو جا رہا تھا، افغانستان اور تاجکستان کے حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version