Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

آسٹریلوی فاسٹ بولر  مچل اسٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  مچل اسٹارک ٹیسٹ کرکٹ میں  350 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے والے 18ویں فاسٹ بولر بن گئے۔

انہوں نے برسبین میں ویسٹ انڈیز کے خلاف  جاری ٹیسٹ میچ میں ایلیک اتھانازی کی وکٹ حاصل کرکے انجام دیا۔

وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پانچویں آسٹریلوی بولر ہیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے شین وارن نے 708، گلین میک گرا نے 563، نیتھن لیون نے 512 اور ڈینس للی نے 355  وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version