سندھ پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے لیگ میں شریک تمام ٹیموں کو خوش آمدید کہا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہونے والی سندھ پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب سے آصفہ بھٹو نے خطاب کیا۔
آصفہ بھٹو نے کہا کہ سندھ میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، صوبہ سندھ میں بسنے والوں کے خون میں کرکٹ دوڑتی ہے۔
آصفہ بھٹو نے کہا کہ کاش سیاست میں ایسی اسپورٹس مین اسپرٹ ہوتی جیسی نوجوانوں میں ہے.
آصفہ بھٹو نے مزید کہا کہ نئی سوچ انتقام کی سیاست سے پاک ہو گی۔
زیڈ کے بی سندھ پریمیئر لیگ کا میلہ آج نینشل بینک اسٹیڈیم کراچی میں سجے گا۔
تماشائیوں کے لیے دروازے تین بجے کھول دیے جائیں گے، پہلا میچ کراچی غازیز اور حیدر آباد بہادرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
25 افتتاحی تقریب اور میچ میں تماشائیوں کی انٹری فری ہوگی۔
