Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مشال ملک کا یوم سیاہ کے موقع پر پیغام

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشال ملک نے یوم سیاہ کے موقع پر اپنا پیغام جاری کیا ہے۔

مشال ملک نے کہا کہ آج بھارت کا نام نہاد یوم جمہوریہ ہے ، پوری دنیا میں کشمیری اس دن کو کئی دہائیوں سے یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج بھارت میں آر ایس ایس کی حکومت کا جشن ہے، آج کا یوم جمہوریہ ہندوستان کی اقلیتوں ، سیکولر بیانیہ اور آئین کا جنازہ ہے

ان کا کہنا تھا کہ یوم سیاہ کے موقع پر سات سو سال پرانی مسجد کو شہید کرکے ایودھیا مندر بنا کر کیا پیغام دیا جارہا ہے؟ پیغام یہ ہے ہندوستان صرف اور صرف ہندوتوا کا ہے۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشال ملک کا مزید کہنا تھا کہ جتنا بھی جبر کیا جائے جتنی زنجیریں باندھے ہندوستان ٹوٹ کر بکھر جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version