Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محمد یوسف کی درزی بننے سے لیکر لیجنڈری کرکٹر بننے کی کہانی

قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے انکشاف کیا ہے کہ وہ درزی بننے گئے تھے لیکن اللہ نے انہیں کرکٹ میں عزت دے دی۔

قومی انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد یوسف نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کرکٹ سے متعلق اپنے تجربات پر کھل کر گفتگو کی۔

محمد یوسف کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے کیوں کہ پاکستان کے لیے فرسٹ کلاس کھیلنا بہت ہی مشکل بات تھی۔

درزی بننے گیا تھا‘، سابق کوچ محمد یوسف نے اپنے کرکٹ کیرئیر کی دلچسپ داستان سنادی

سابق کرکٹر محمد یوسف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے اپنی شمولیت کو اللہ کا نظام قرار دے دیا۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ میرا تعلق بہت غریب فیملی سے تھا اور ہمارا گزارا بہت مشکل سے ہوتا تھا لیکن اللہ کو شاید یہی منظور تھا کہ میں کرکٹ میں جاؤں اور عزت اور پیسے کماؤ، لیکن مجھے خود آج تک سمجھ نہیں آئی کہ میں کیسے پاکستان کرکٹ ٹیم میں منتخب ہوا۔

انہوں نے کہا کہ میں نےگھر کے حالات کی وجہ سے کرکٹ چھوڑ دی تھی کیوں کہ گھر کے اخراجات پورے کرنے تھے جس کے لیے میں نے درزی کا کام کرنا شروع کردیا تھا اور اس دوران میں کچھ ماہ تک گراؤنڈ بالکل بھی نہیں کیا۔

محمد یوسف نے کہا کہ اچانک ایک دن میرے گھر کے سامنے ہونے والے ٹورنامنٹ میں ایک کھلاڑی کم ہوگیا اور کچھ لوگ میرے پاس آئے اور ٹیم کا حصہ بننے کا کہا۔

سابق کپتان نے کہا کہ میں نے والدہ کی اجازت سے اس میچ میں شامل ہوا اور سنچری بھی بنائی، اس دوران اسی کلب کے ایک ممبر نے جو انگلینڈ لیگ کنٹریکٹ کرواتا تھا مجھ سے انگلینڈ لیگ کے حوالے سے پوچھا کیا میں انگلینڈ لیگ کھیلوں گا، جس پر میں نے فوراً ہامی بھرلی۔

محمد یوسف نے مزید کہا کہ میں انگلینڈ لیگ کھیلنے چلاگیا لیکن مجھے اس کے کوئی پیسے نہیں ملے البتہ واپس آنے پر مجھے ایک قومی ٹورنامنٹ کھیلنے کا موقع مل گیا جس میں 210 رنز بنائے اور بعد ازاں میں 1997 میں ایک بار پھر انگلینڈ  لیگ کھیلنے چلا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پھر ایک دن مجھے جس کے بعد مجھے واپڈا کی فرسٹ کلاس کرکٹ کی ٹیم کیلئے کال آگئی اور پھر اس کے  بعد پہلے ہی سال میرا نام پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے منتخب کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version