ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سندھ میں تنہا نہیں عوام ساتھ ہیں۔
رہنما پیپلز پارٹی ناصرحسین شاہ نے بول نیوز کے پروگرام اب بات ہوگی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب میں پیپلزپارٹی کافی سیٹیں لے گی۔
ناصرحسین شاہ نےکہا کہ مخالفین کے الائنس سےخائف نہیں، پیپلزپارٹی پورے سندھ سے کلین سوئپ کریگی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسلم لیگ ن اس وقت الیکشن سے خائف ہے، پیپلزپارٹی سندھ میں تنہا نہیں عوام ساتھ ہیں۔
ناصرحسین شاہ کا کہنا تھا کہ واضح ہے کسی پارٹی کو بھی دوتہائی اکثریت نہیں ملے گی، امید ہے کامیاب آزاد امیدوار پیپلزپارٹی سے الحاق کریں گے۔
رہنما پیپلز پارٹی ناصرحسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے وزیراعظم کے امیدوار بلاول بھٹو ہیں، بلاول بھٹو کا300یونٹ کا وعدہ عملدرآمد کے قابل ہے۔

















