قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں ترقیاتی بجٹ 25-2024 کا جائزہ لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں 80 فیصد تک مکمل منصوبوں کے لیے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس میں نئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے صرف 10 فیصد فنڈز، آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں صوبوں کے منصوبے شامل نہ کرنے، انضمام قبائلی علاقوں اور صرف 20 پسماندہ اضلاع کے منصوبے شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
قومی اقتصادی کونسل نے فیصلہ کیا کہ ٹھوس ترقیاتی نتائج پر مبنی نئے منصوبے شامل کیے جائیں گے، انضمام شدہ پسماندہ اضلاع کی ترقی کے اہداف کو ترجیح دی جائے، اسکل ڈویلپمنٹ اور یوتھ اینڈومینٹ اسکالرشپ کو بھی جاری رکھا جائے۔
