Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

8 فروری کو اللہ کے حکم سے الیکشن جیت کے دیکھائیں گے، شہباز شریف

شہباز شریف نے کہا ہے کہ 8 فروری کو اللہ کے حکم سے الیکشن جیت کے دیکھائیں گے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام صوبوں میں مسیحی برادری کی نمائندگی ہے، مسیحی برادری پورے پاکستان میں بڑی تعداد میں بستے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کو تمام حقوق ملنا چاہیے جس کا آئین نے وعدہ کیا، آئین پاکستان نے تمام اقلیتی برادری کو ان کے حقوق دیئے ہیں۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ اقلیتی برادری کو ملک میں امن و سکون سے رہنے کا حق ہے جبکہ مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کوحقوق کے ساتھ جینے کا حق ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ اقلیتی برادری کے ساتھ ہمدردی کارشتہ ہے، تمام مذاہب کا احترام تمام مکاتب فکرپر لازم ہے۔

شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ سے گزارش ہے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو ووٹ دیں، الیکشن میں ساتھ دینے پر ذاتی طور پر مسیحی برادری کے شکر گزار ہونگے،8 فروری کو اللہ کے حکم سے الیکشن جیت کے دیکھائیں گے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کی مقبولیت پھر بڑھ رہی ہے کیوں کہ لوگ جانتے ہیں مسائل ن لیگ ہی حل کرسکتی ہے، پچھلی حکومت آئی ایم ایف سے معاہدے کرکے مُکرگئی تھی، ہم  نے حکومت سنبھال کر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version