Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نواز شریف کی قیادت میں محبت کا دور شروع ہو گا، خواجہ آصف

سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں محبت کا دور شروع ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ووٹرز کو عزت دینی ہے، 2018 سے لیکر 2022 تک نفرت کے بیج بوئے گے، اب 8 فروری کو ہم نے وزٹرز کی عزت کا فیصلہ کرنا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں محبت کا دور شروع ہو گا، 9 مئی کو ریاست کو چیلنج کیا گیا، جب آپ ریاست کو چیلنج کرتے ہیں تو ریاست اپنی ساکھ کو برقرار رکھتی ہے، 28 مئی کو ہم نے اس ملک کو ناقابل تسخیر بنایا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب ہم نفرتیں بانٹیں گے تو نفرتیں بڑھیں گی، اس لیے پیار اور محبت بانٹیں۔

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version