Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہباز شریف نے حکومت سازی کیلئے مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لے لیا

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے حکومت سازی کیلئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ  مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان انتخابات اور نتائج پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

شہباز شریف نے اس موقع پر وفاق اور حکومت سازی کیلئے فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا۔

فضل الرحمان نے اس موقع پر کہا کہ مشاورت کر کے آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں