Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

گلین میکسویل نے روہت شرما کا ریکارڈ برابر کردیا

جارح مزاج آسٹریلوی بلے باز  گلین میکسویل نے  بھارتی بلے باز روہت شرما کا ریکارڈ برابر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گلین میکسویل نے گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کے  خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ناقابل شکست سنچری اسکور کی۔

انہوں نے صرف 55 گیندوں پر 8 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 120 رنز بنائے۔

یہ ان کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر کی پانچویں سنچری ہے۔

گلین میکسویل روہت  شرما کے بعد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں  پانچ سنچریز   بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

بھارت کے سوریا کمار یادیو  کی 4 جبکہ پاکستان کے بابر اعظم، نیوزی لینڈ کے کولن منرو اور چیک ریپبلک کے  سباؤن داویزی نے 3،3 سنچریز اسکور کر رکھی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version