Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ورلڈ میراتھن میں ریکارڈ قائم کرنے والے ایتھلیٹ ٹریفک حادثے میں ہلاک

ورلڈ میراتھن میں ریکارڈ قائم کرنے والے ایتھلیٹ کیلون کیپٹم ٹریفک حادثے میں کوچ سمیت ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  کینیا کی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ موجودہ میراتھن ورلڈ ریکارڈ ہولڈر کیلون کیپٹم اور ان کے کوچ گیرویس ہاکیزیمانا اتوار کی رات ایلڈورٹ کے شہر رفٹ ویلی کے باہر ایک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایلجیو ماراکویٹ کاؤنٹی کے پولیس کمانڈر پیٹر ملنگ نے کا کہنا ہے کہ کیلون کیپٹم تیز رفتاری کے باعث گاڑی پہ قابو نہ رکھ سکے اور روڈ سے 60 میٹر دور ایک بڑے درخت سے  جاٹکرائے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کینیا کے 24 سالہ ایتھلیٹ اور ان کے کوچ کی حادثے میں جائے وقوعہ پر ہی موت  واقع ہو گئی تھی  جبکہ  گاڑی میں سوار تیسرے  شخص  کو سنجیدہ نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں۔

کیلون کیپٹم نے گزشتہ سال اکتوبر میں شکاگو میراتھن میں 2:00:35 ٹائم کا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا جس کی توثیق چند دن پہلے ہی ورلڈ ایتھلیٹکس نے کی تھی۔

واضح رہے کہ کیلون کپٹم لندن میراتھن کے بھی فاتح تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version