Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے انگلینڈ کی پلیئنگ الیون کا اعلان

بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ  میچ  کے لیے انگلینڈ   نے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ  نے تیسرے ٹیسٹ میچ  کے لیے پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے۔

جمعرات سے راجکوٹ میں شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں شعیب بشیر کی جگہ مارک ووڈ  ایکشن میں نظر آئیں گے۔

کپتان بین اسٹوکس اپنے کیریئر کا 100 واں ٹیسٹ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

انگلینڈ پلیئنگ الیون:

زیک کرولی،  بین ڈکٹ، اولی پوپ،جو روٹ، جونی بیئر اسٹو، بین اسٹوکس (کپتان)،  بین فوکس،ریحان احمد، ٹام ہارٹلی،مارک ووڈ، جیمز اینڈرسن

واضح رہے دونوں ٹیموں کےمابین پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version