Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بخیت عتیق الرومیتی نے دبئی میں جلد ایئر ٹیکسی سروس شروع کرنے کی خوشخبری سنادی

پاکستان میں یو اے ای کے کونسل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے دبئی میں جلد ایئرٹیکسی سروس شروع ہونے کی خوشخبری سنادی۔

دبئی میں تین روزہ ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کا آج آخری دن ہے، مستقبل کے لیے حکومت کی تشکیل کے موضوع پرہونے والی اس سمٹ کا مقصد بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانا اوراہم عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکومتوں کو مشاورت فراہم کرنا ہے۔

اس سمٹ میں 20 ممالک شامل ہیں اور چھ موضوعات پرتوجہ مرکوزکی گئی ہے جن میں حکومت کی ڈیجیٹل تبدیلی، مصنوعی ذہانت و جدید ٹیکنالوجی، ترقیاتی ماڈل اورمستقبل کی معیشتوں کی تعمیرنو، مستقبل کے معاشرے اور تعلیم، پائیداری اورنئی عالمی تبدیلیاں، شہروں کی آباد کاری اور عالمی صحت عامہ شامل ہیں۔

سمٹ کے دوران غزہ کی صورت حال، روس یوکرین تنازع، مختلف ممالک کے قومی انتخابات، عالمی معاشی بحالی، توانائی اور موسمیاتی تبدیلی سمیت اہم بین الاقوامی موضوعات پرتبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔

پاکستان میں دبئی کے کونسل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے سمٹ کے دوران دبئی میں جلد ایئرٹیکسی سروس شروع کرنے کی بھی خوش خبری سنادی جب کہ انہوں نے ایئرٹیکسی میں ممالک کی دلچسپی کا بھی ذکر کیا۔

علاوہ ازیں سمٹ میں ترکیہ کے صدر رجب طیپ اردوان، بالی ووڈ کے اداکار شاہ رخ خان اور دیگر معروف شخصیات نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version