Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

روی چندرن ایشون نے ٹیسٹ کرکٹ میں بڑا سنگ میل عبور کرلیا

بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون نے ٹیسٹ کرکٹ میں بڑا سنگ میل عبور کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق روی چندرن ایشون ٹیسٹ کرکٹ میں 500 وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے نویں بولر بن گئے۔

بھارت کے اہم ٹیسٹ اسپنر   ایشون لیجنڈری اسپنر انیل کمبلے کے بعد یہ کارنامہ انجام دینے والے دوسرے بھارتی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

روی چندرن ایشون نےیہ کارنامہ انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں زیک کرولی کی وکٹ حاصل کرکے انجام دیا۔

ٹیسٹ کرکٹ  میں 500 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے والوں میں صرف جیمز اینڈرسن (696)،  نیتھن لیون(517)  اور ایشون(500)  ہی انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ باقی چھ کھلاڑی ریٹائر ہوچکے ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ (800) وکٹیں سری لنکاکے لیجنڈری آف اسپنر مرلی  دھرن نے حاصل کیں۔

آسٹریلیا کے لیگ اسپنر شین وارن 708 وکٹوں کے ساتھ دوسرے ، انگلینڈ کے سیم بولر جیمز  اینڈرسن 696 وکٹوں کے ساتھ تیسرے اور بھارتی لیگ اسپنر انیل کمبلے 619 وکٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ 604 وکٹوں کے ساتھ پانچویں ، آسٹریلیا کے گلین میک گرا 563 وکٹوں کے ساتھ چھٹے،ویسٹ انڈیز کے کورٹنی والش 519 وکٹوں کے ساتھ ساتویں اور آسٹریلیا کے نیتھن لیون 517 وکٹوں کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version