Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران حکومت کا پی سی بی سے متعلق بڑا فیصلہ

نگران حکومت نے پی سی بی کے معاملات وزارت بین الصوباٸی رابطہ کے کنٹرول سے نکال کر کابینہ ڈویژن کو منتقل کردیے۔

نگران حکومت کا پاکستان کرکٹ بورڈ سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے جس میں پی سی بی کے معاملات وزارت بین الصوباٸی رابطہ کے کنٹرول سے نکال دیے گٸے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات اب کابینہ ڈویژن کو منتقل کردیے گئے ہیں جب کہ پی سی بی اب براہ راست وزیراعظم آفس کے ماتحت کام کرے گا۔

پی سی بی اب وزارت کو جوابدہ نہیں ہوگا جب کہ اس اقدام سے سیکرٹری آٸی پی سی بھی بورڈ آف گورنرز کے رکن نہیں رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version