پی ایس ایل 9 کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹ سے شکست دے دی۔
ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز کے بولرز کی زبردست بولنگ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 144 رنز پر ڈھیر ہوگئی جس کے جواب میں ملتان نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں پورا کیا۔
SIX, FOUR, FOUR HENDRICKS ON FIRE 🔥#HBLPSL9 | #KhulKeKhel | #MSvIU pic.twitter.com/3YSridEvoC
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 20, 2024
اس سے قبل میچ کا ٹاس ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے جیت کر پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کولن منرو 8، الیکس ہیلز 2، آغا سلمان 52، جورڈن کوکس 41، اعظم خان 13، عماد وسیم 0، شاداب خان 11، فہیم اشرف 1 اور نسیم شاہ نے 2 رنز بنائے۔
.@iMRizwanPak with another glorious six!#HBLPSL9 | #KhulKeKhel | #MSvIU pic.twitter.com/7OTV4r8P2i
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 20, 2024
ملتان سلطانز کی جانب سے محمد علی اور عباس آفریدی نے 3،3 جب کہ اسامہ میر نے 2 اور ڈیوڈ ویلے نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں ڈیوڈ ملان کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے جب کہ کپتان محمد رضوان نے 43 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ پچھلے میچ کے ہیرو ریزا ہینڈرکس نے ایک اور نصف سنچری اسکور کی۔ وہ 58 رنز بنانے میں کامیاب رہے اور انہیں مین آف دی میچ سے بھی نوازا گیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی تاہم ملتان سلطانز نے شاہنواز دھانی کی جگہ اولی اسٹون کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو شکست دی تھی جب کہ ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 55 رنز سے شکست دی تھی۔
