Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈی سی راولپنڈی، ایس ایس پی ودیگر کیخلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت 1یکم مارچ تک ملتوی

عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی راولپنڈی، ایس ایس پی آپریشنزاوردیگرکیخلاف توہینِ عدالت کیس کا فیصلہ یکم مارچ کو سنایا جائے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈی سی اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشنزملک جمیل ظفر و دیگر کے خلاف توہین عدالت کیس کی وقفے کے بعد سماعت دوبارہ ہوئی۔

توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس بابر ستارنے کی جبکہ ڈی سی اسلام آباد کے وکیل رضوان عباسی، ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل، ایس پی صدرفاروق بٹرعدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

پراسیکیوٹر قیصرامام نے دلائل کا آغازکرتے ہوئے کہا کہ ہرہائیکورٹ نے انتظامیہ کے ایم پی او آرڈر کو کالعدم قراردیا، انتظامیہ اس کے باوجود ایم پی او آرڈرز کوئی تبدیلی کیے بغیر جاری کرتی رہی، ایک ایم پی او آرڈر ختم ہونے پردوسرا آرڈر جاری کیا جاتا رہا۔

پراسیکیوٹر قیصرامام نے دلائل دیے کہ جس کو اسلام آباد جی ایچ کیو کہا جا رہا ہے وہ ڈیفینس کمپلیکس اسلام آباد ہے کبھی بھی جی ایچ کیو نہیں کہا گیا، جتنے بھی ایم پی او جاری ہوئے وجوہات سب میں ملتی جلتی ہیں، مجھے کہنا نہیں چاہیے لیکن یہ سسٹم کیسے کام کر رہا ہے جب ڈپٹی کمشنر ایک انٹرمیڈیٹ کی ریورٹ پر کام کرے۔

پراسیکوٹرنے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کا ایکٹ انصاف کے نظام میں رکاوٹ کی کوشش ہے، ایم پی او جاری کرنے کی یہ ساری رپورٹس میں لکھ رہے ہیں کہ لوگوں کی جان و مال کو خطرہ ہے، کسی شخص کا نام نہیں بتایا گیا۔

راجہ رضوان عباسی ایڈوکیٹ نے نے جواب الجواب دیے، کہا کہ توہینِ عدالت کی کارروائی عدالتی احکامات کی خلاف ورزی یا توہین پر ہوتی ہے، عدالت کے سامنے روزانہ کی بنیاد پر اِس نوعیت کے معاملات آتے ہیں، اس کیس میں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی یا توہین کا عنصر موجود نہیں۔

وکیل ڈپٹی کمشنرنے دلائل دیے کہ عدالت کسی ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دے اور اس پر عملدرآمد نہ کیا جائے وہ توہینِ عدالت ہے، عدالت کے جاری کردہ سمن پر عملدرآمد نہ کیا جائے تو وہ توہینِ کے زمرے میں آتا ہے، تھری ایم پی او نقصِ امن کیلئے مستقبل میں ہونے والے عمل سے متعلق ہے، مستقبل کو رپورٹس کے ذریعے ہی دیکھا جا سکتا ہے اور کوئی طریقہ نہیں۔

جسٹس بابر ستار نے کہا کہ میں نے اس متعلق 82 صفحوں کا تفصیلی فیصلہ لکھا ہے وہ پڑھ لیں، انھوں نے آج کی سماعت کا آڈر لکھوانا شروع کردیا۔

عدالت نے کہا کہ مزید قانونی معاونت درکار ہوئی تو آئندہ سماعت معاونت لیں گے، ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی آپریشنز اور دیگر کے خلاف توہینِ عدالت کیس کا فیصلہ یکم مارچ کو سنایا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی اور دیگر کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت یکم مارچ تک ملتوی۔
وقفے سے قبل ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی پڑھیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version