Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف کو لیٹر لکھنا افسوسناک عمل ہے، اسحاق ڈار

مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے کہاکہ آئی ایم ایف کو لیٹر لکھنا افسوسناک عمل ہے۔

سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انشا اللّٰہ بانی پی ٹی آئی کے خط کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی، ذاتی فائدے کیلئے کچھ بھی لکھنا افسوسناک ہے، بانی پی ٹی آئی نے ملکی مفاد کے خلاف کچھ لکھا ہو تو قابلِ مذمت ہے۔

اسحاق ڈار نے کہاکہ نگراں وزیراعظم بننے کی میری خواہش نہیں تھی، وزیرِ خزانہ کا فیصلہ بھی پارٹی نے کرنا ہے، میاں نواز شریف وفاقی اور صوبائی سطح پر پارٹی کی رہنمائی کر رہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر مکمل مخصوص نشستوں کا فیصلہ نہیں ہو رہا تو کوئی وجہ ہوگی، اس وقت ملک کا سب سے بڑا چیلنج غربت دور کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی مشکلات کم کرنا اور روزگار کے مواقع پیدا کرنا چیلنج ہے، ہم سب کا فرض ہے کہ ملک کو اس بھنور سے نکالیں۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ آپ دیکھیں گے آئندہ چند دنوں میں سب ٹھیک ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version