یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے رمضان سے قبل عوام کے لیے ریلیف کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے رمضان سےقبل مختلف برانڈز کی اشیا کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا-
یوٹیلٹی اسٹورز پر عوام کو یہ ریلیف فوری طور پر دیا جائے گا جس کے تحت گھی، کوکنگ آئل، چائے، صابن اورکپڑے دھونے والے پاوڈر کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق رمضان ریلیف پیکچ 2024 کا آغاز 4 مارچ سے ہوگا اور چاند رات تک جاری رہے گا-
خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے رواں سال یوٹیلیٹی اسٹورز پر7 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کے رمضان ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے جو گذشتہ سال رمضان پیکچ کے لیے منظور کردہ 5 ارب روپے سے ڈھائی ارب روپے زیادہ بنتا ہے-
حکام یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کےمطابق رمضان ریلیف پیکج کے تحت آٹا، چینی، گھی، کوکنگ آئل، چاول، دالوں، کھجور، بیسن، دودھ، مشروبات اور مصالحہ جات پر سسبڈی دی جائے گی-



















