کراچی: سندھ پولیس نے نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے میں راہ چلتی خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
سندھ پولیس کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے میں راہ چلتی خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ملزم کو علاقہ مکینوں کی مدد سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم پکڑے جانے سے قبل بھی خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے کے لیے علاقے میں آیا تھا جب کہ گرفتار ملزم کی شناخت اظہر کے نام سے کی گئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم کپڑوں کی کٹنگ کا کام کرتا ہے جب کہ ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے، ملزم عادی مجرم ہے جس کے خلاف ماضی میں بھی مقدمات درج ہیں۔


















