Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی

اوگرا نے مارچ کے لیے لکوڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 80 پیسے فی کلو کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلو کے گھریلو سلینڈر کی قیمت 9 روپے 51 پیسے کمی کے بعد 3 ہزار 30 روپے مقرر ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے فروری کے لیے گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 39 روپے مقرر کی تھی۔

متعلقہ خبریں