آئی سی سی کے دہرے معیار کا شکار آسٹریلیا کے ٹیسٹ اوپنر عثمان خواجہ کو بیٹ پر سے امن کی فاختہ کا لوگو ہٹانا پڑگیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں آسٹریلیا کی اننگز کے 19 ویں اوور میں عثمان خواجہ نے نئے بیٹ کے لیے پویلین کی طرف اشارہ کیا جس کے بعد 12 ویں کھلاڑی میتھیو رنشا کچھ بیٹ لے کر آئے، جس میں اوپنر نے ایک بیٹ منتخب کیا تو اس پر فاختہ کے نشان والا لوگو موجود تھا۔
تاہم عثمان خواجہ نے بیٹ استعمال کرنے سے پہلے اس پر لوگو ہٹایا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی۔
اس سے قبل عثمان خواجہ نے پاکستان کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں فاختہ کا لوگو (امن کا نشان) لگانے کی درخواست کی تھی جسے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مسترد کردیا تھا۔
عثمان خواجہ فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہتے تھے، وہ پرتھ ٹیسٹ میں اپنے جوتوں پر نعرہ بھی لکھنے کے خواہشمند تھے۔
