بھارت کی خاتون ریسلر سنگیتا پھوگٹ نے کرکٹر یوزویندر چہل کو کندھوں پر اٹھا لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بھارت کی خاتون ریسلر سنگیتا پھوگاٹ ایک نجی پارٹی میں شریک ہیں اور ان کے ساتھ بھارت کے ایک کھلاڑی بھی موجود ہیں۔
پارٹی میں موجود بھارتی کھلاڑی مشہور اسپنر یوزویندر چہل ہیں، جنہیں بھارتی ریسلر مذاق میں اپنے کندھوں پر اٹھاکر گھوم رہی ہیں اور اس دوران بھارتی کرکٹر کو پریشانی لاحق ہوجاتی ہیں۔
بھارتی اسپنر نے خاتون ریسلر سے نہ صرف روکنے کی درخواست کی بلکہ انہیں فوراً نیچے اتارنے کا بھی کہا جس پر سنگیتا پھوگاٹ نے انہیں نیچے اتاردیا اور اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی اسپنر کی اہلیہ دھناشری ورما ڈانس ریئلٹی شو کے 5 فائنلسٹ میں شامل ہیں اور انہوں نے مداحوں سے درخواست کی تھی کہ معروف ریسلر کو ووٹ دیں۔
