امریکی نائب صدر کملا ہیرس کا کہنا ہے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہئیے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے حماس اور اسرائیل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں فریقین فوری جنگ بندی پر راضی ہوجائیں اور غزہ میں متاثر شہریوں کے لیے امداد کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے حماس اور اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر چھ ہفتے کی جنگ بندی پر رضامند ہوجائیں۔
امریکی نائب صدر نے کہا کہ غزہ میں لوگ بھوک سے مررہے ہیں، وہاں کے حالات غیرانسانی ہیں۔ اسرائیلی حکومت کو بغیر کسی بہانے کے امداد کی ترسیل میں نمایاں اضافہ کرنا ہوگا۔
