Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایل 9؛ نوین الحق نے بابر اعظم کی کپتانی میں کھیلنے کا تجربہ شیئر کردیا

پی ایس ایل 9 میں پشاور زلمی کے فاسٹ بولر نوین الحق نے بابر اعظم کی کپتانی میں کھیلنے کا تجربہ شیئر کردیا۔

افغانستان سے تعلق رکھنے والے پشاور زلمی کے فاسٹ بولر نوین الحق نے حال ہی میں پشاور زلمی کے یوٹیوب چینل پر پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے بابر اعظم کی کپتانی میں کھیلنے کا تجربہ شیئر کیا۔

انہوں نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ’’بابر ایک پرسکون کپتان ہیں جو بطور لیڈر حالات کو تسلی سے سنبھالتے کی صلاحیت رکھتے ہیں‘‘۔

ان کا کہنا تھا ’’میں نے بابر اعظم کو بہت ٹھنڈا اور پرسکون دیکھا ہے جب کہ ہم سب ان کی کپتانی میں بہت لطف اندوز ہو رہے ہیں‘‘۔

افغان بولر کہتے ہیں ’’بابر سے بات کرنا بہت آسان ہے جب کہ ہم دونوں بہت پرسکون شخصیت کے مالک ہیں اور اب تک ہمارے درمیان کبھی کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہوا‘‘۔

نوین الحق نے کہا ’’مجھے یقین ہے کہ جب آپ میدان میں پرسکون ہوتے ہیں تو اس سے آپ کی ٹیم کو بہت فائدہ ہوتا ہے‘‘۔

ان کا مزید کہنا تھا ’’میدان میں ایک ایسا وقت بھی آتا ہے جب آپ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے یا پھر آپ ہار جاتے ہیں تو ایسے وقت میں آپ کو ایک ایسے لیڈر کی ضرورت ہوتی ہے جو پرسکون رہے اور ٹیم کو جوڑے رکھے‘‘۔

نوین الحق نے یہ بھی کہا ’’اگر آپ کا کپتان جارحانہ ہو اور وہ ہائپر ہونے لگے تو پوری ٹیم کے لیے مشکلات پیدا ہوجاتی ہیں‘‘۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version