Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایل 9: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دیدی

پی ایس ایل 9 کے 20ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست دیدی۔ 

راولپنڈی میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 196 رنز بنائے جس کے جواب میں پشاور زلمی 9 وکٹ پر 167 رنز ہی بناسکی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ بیٹنگ: 

اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ اسلام آباد کے اوپننگ بلے باز الیکس ہیلز کو پہلی ہی گیند پر صائم ایوب نے بولڈ کردیا جب کہ دوسرے اوپننگ اوپنر کولن منرو بھی 15 رنز بنانے کے بعد صائم ایوب کا شکار بنے۔

کپتان شاداب خان نے 51 گیندوں پر 80 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے جب کہ سلمان علی آغا نے 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے۔ جورڈن کاکس 26 اور اعظم خان 29 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب نے 2 جب کہ لوک ووڈ اور سلمان ارشاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پشاور زلمی بیٹنگ: 

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کا ٹاپ آرڈر مکمل طور پر ناکام ثابت ہوا اور صرف 18 رنز پر آدھی ٹیم پویلین واپس لوٹ گئی۔

پشاور زلمی کو پہلے ہی اوور میں اس وقت دھچکا لگا جب کپتان بابراعظم کھاتہ کھولے بغیر رن آؤٹ ہوگئے جب کہ صائم ایوب بھی پہلے ہی اوور میں صرف ایک رنز بنانے کے بعد نسیم شاہ کا شکار بنے۔

بعد ازاں رومان رئیس نے محمد حارث کو ایک رنز پر آؤٹ کیا اور پھر پانچویں اوور میں نسیم شاہ کے بھائی حنین شاہ نے ایک ہی اوور میں پہلے ٹام کوہلر کوڈ مور کو 12 رنز پر اور پھر رومن پاؤل کو صفر پر آؤٹ کرکے پشاور کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔

بعد ازاں عامر جمال نے نہ صرف جارحانہ کھیل پیش کیا بلکہ اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی تاہم وہ اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار نہ کرواسکے ۔ عامر جمال 49 گیندوں پر 87 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس میں 6 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے 3، حنین شاہ، رومان رئیس نے 2،2 اور نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version