Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملتان سلطانز کو دھچکا، عثمان خان پی ایس ایل چھوڑ کر روانہ

ملتان سلطانز کے جارح مزاج  بلے باز عثمان خان پی ایس ایل ادھورا چھوڑ کر دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔ 

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف شاندار سنچری بناکر اپنی ٹیم کو فتح دلوا کر پلے آف مرحلے میں پہچانے والے جارح مزاج بلے باز عثمان خان نجی مصروفیت کے باعث دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔

ملتان سلطانز کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ عثمان خان پشاور زلمی کے خلاف آج ہونے والے میچ میں پلئینگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول پشاور زلمی کے خلاف ملتان سلطانز کے میچ میں جارح مزاج نوجوان کرکٹر عثمان خان شرکت نہیں کریں گے۔

نوجوان کرکٹر نجی مصروفیات کے باعث آج متحدہ عرب امارات (یو اے ای) روانہ ہوں گے تاہم 10 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ سے قبل وہ سلطانز کے اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔

واضح رہے کہ 28 سالہ عثمان خان نے کراچی کنگز کے خلاف 59 گیندوں پر ناقابل شکست 106 رنز بنائے تھے اور یہ مجموعی طور پر ان کی پی ایس ایل میں دوسری سنچری تھی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version