پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 21 ویں میچ میں پشاور زلمی کے 204 رنز کے جواب میں ملتان سلطانز 5 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 200 رنز بنا سکی۔
ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی جانب سے محمد رضوان نے 32، طیب طاہر نے 26 رنز بنائے، جبکہ افتخار احمد 60 اور کرس جارڈن 30 بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پشاور زلمی کی جانب سے عامر جمال نے 2، نوین الحق اور مہران ممتاز نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔ اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے۔
صائم ایوب نے 46 اور بابر نے 64 رنز بنائے، حسیب اللہ خان نے 31 اور رؤمین پاؤل نے 23 رنز بنائے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے 3 وکٹیں اسامہ میر نے حاصل کیں اور 2 وکٹیں کرس جارڈن لے اڑے۔
