Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سوئی ناردرن کا رمضان میں سحر وافطار کے اوقات میں بلاتعطل گیس فراہمی کا فیصلہ

سوئی ناردرن کمپنی کی جانب سے رمضان المبارک میں سحر وافطار کے اوقات میں بلاتعطل گیس فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان  سوئی ناردرن کے مطابق ماہ رمضان میں سحری کے لیے رات ڈھائی سے صبح 8 بجے تک بلاتعطل گیس فراہم کی جائے گی جب کہ افطار کے لیے سہ پہر3 سے رات 10 تک بلاتعطل گیس فراہم کی جائےگی۔

ترجمان سوئی ناردرن گیس پریشرکے مسائل کے حل کے لیے مانیٹرنگ ٹیمزتشکیل دے دی گئی ہیں، رمضان میں گیس پریشر کے مسائل کے حل کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کردیے گئے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ صارفین گیس پریشریا فراہمی سے متعلق شکایات کے لیے 1199 پرکال کرسکتے ہیں، سوئی ناردرن کمپنی نے گیس صارفین سے سحر وافطارکے اوقات میں گیس ضیاع روکنے کی اپیل ہے۔