وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے ابتدائی طور پر وفاقی کابینہ کو چھوٹا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی کابینہ کے لئے ناموں کا اعلان کل شام تک کردیا جائے گا۔
ابتدائی طور پر وفاقی کابینہ میں 12 سے 14 وزراء کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پہلے مرحلے میں وزارت خزانہ، وزارت خارجہ، وزارت توانائی، وزارت منصوبہ بندی، وزارت داخلہ کے قلمدان سونپے جائیں گے۔
وزارت اطلاعات، وزارت نجکاری اور دیگر اہم وزارتوں کے وزراء مقرر کئے جائیں گے۔
ابتدائی کابینہ کے پہلے مرحلے میں وفاقی وزراء کو اضافی وزارتیں بھی دی جائیں گی
وفاقی کابینہ میں اسحاق ڈار، عطا اللہ تارڑ، خواجہ آصف، احسن اقبال کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد اورنگزیب، شمشاد اختر، جلیل عباس جیلانی کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔
