Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لاہور قلندر کے آل راؤنڈر سکندر رضا پر جرمانہ عائد

لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر سکندر رضا کو امپائر کے فیصلے سے اختلاف کرنا مہنگا پڑگیا۔ 

پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں گزشتہ روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان ہونے والے میچ میں سکندر رضا کو امپائر کے فیصلے سے اختلاف کرنا مہنگا پڑگیا۔

سکندر رضا کی جانب سے امپائر کے فیصلے پر اختلاف ظاہر کرنے پر ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی لیول ون کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

سکندر رضا نے کھیل کے دوران تین مختلف مواقع پر اپنے بازو اٹھائے، سر ہلایا اور اشارہ کیا کہ ڈیلیوری کو وائیڈ بال کہا جانا چاہیے تھا۔

ان کا یہ عمل آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی رہا جو ایک کھلاڑی کے خلاف امپائر کے فیصلے پر اختلاف ظاہر کرتا ہے۔ آن فیلڈ امپائرز کرس گیفانی اور راشد ریاض نے سکندر رضا پر الزام عائد کیا جبکہ میچ ریفری علی نقوی نے جرمانہ عائد کیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version