پی ایس ایل 9 کے گروپ مرحلے کا آخری میچ آج ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے گروپ مرحلے کے آخری میچ آج ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں نیشنل بینک کرکٹ ایرینا(سابقہ نیشنل اسٹیڈیم) میں آمنے سامنے آئیں گی۔
میچ میں ہار جیت سے کسی ٹیم کے ایونٹ سے باہر ہونے کا خطرہ تو نہیں کیونکہ دونوں ٹیمیں پہلے ہی پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرچکی ہیں تاہم پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ ٹو پوزیشنز کے لیے یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہم ہے۔
دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے آخری پانچ میچز میں کوئٹہ کو ایک بار بھی فتح نصیب نہیں ہوسکی۔
