وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے آج نجکاری ڈویژن اسلام آباد میں اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
وفاقی وزیر کو متعلقہ سیکرٹریز کی جانب سے پرائیویٹائزیشن ڈویژن اور نجکاری کمیشن کے کام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وفاقی وزیر نے اس موقع پر خسارے میں چلنے والے قومی ملکیتی اداروں کی نجکاری کے عمل کو وزیراعظم کی رہنمائی میں آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔








